جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس ثاقب نثار سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس ثاقب نثار سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

KARACHI:
جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس انور ظہیر جمالی کی بیرون ملک روانگی کے بعد قائم مقائم چیف جسٹس پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس ثاقب نثار سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جسٹس ثاقب نثار ایک ہفتے تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔


واضح رہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ایک ہفتے کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں اور وہ وطن واپسی پر یکم مئی کو دوبارہ اپنے عہدے کا جارچ سنبھالیں گے۔

Load Next Story