حکومت نے شفافیت میرٹ اوراعلیٰ معیارکی پالیسی کے کلچرکوفروغ دیا ہے شہبازشریف

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے فلاح عامہ کیلئے متعدد شاندار اقدامات کئے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر


ویب ڈیسک April 23, 2016
2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن، محفوظ، ترقی یافتہ اورمعاشی طو رپرمستحکم ہے، شہباز شریف:فوٹو:فائل

پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے شفافیت، میرٹ اور اعلیٰ معیار کی پالیسی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنرتھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ اور تجارتی تعلقات قائم ہیں، برطانیہ کا تعلیم، صحت، اسکل ڈویلپمنٹ اوردیگر شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے شفافیت، میرٹ اور اعلیٰ معیار کی پالیسی کے کلچر کو فروغ دیا ہے جب کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن، محفوظ، ترقی یافتہ اورمعاشی طو رپرمستحکم ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے فلاح عامہ کیلئے متعدد شاندار اقدامات کئے ہیں اوربرطانیہ کا مستقبل میں بھی سماجی شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں