سندھ کے چوروں کو پاناما لیکس کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ذوالفقار مرزا

حکمران جماعت کے سربراہ کی بہن نے سندھ محکمہ آبپاشی میں لوٹ مار کی ہے، سابق وزیر داخلہ سندھ


ویب ڈیسک April 23, 2016
سندھ میں اربوں کھربوں کی لوٹ مار ہوئی ہے، ذوالفقار مرزا:فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما ذوالفقار مرزا کا کہناہے کہ سندھ کے چور اگر پاناما لیکس کے پیچھے چھپنا چاہیں تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پاناما لیکس قومی معاملہ ہے اس کا براہ راست سندھ سے کوئی تعلق نہیں، سندھ میں اربوں کھربوں کی لوٹ مار ہوئی، حکمران جماعت کے سربراہ کی بہن نے محکمہ آبپاشی میں لوٹ مار کی، سندھ کے چور اگر پاناما لیکس کے پیچھے چھپنا چاہیں تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بدین اور کراچی میں قائم5 مقدمات سماعت ہوئی ، عدالت نے تمام مقدمات کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں