کراچی میں شدید گرمی کا دوسرا دن درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 23, 2016
ہوا میں نمی 50 فیصد سے کم ہے جب کہ مغربی اور شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

شہرقائد میں دوسرے روزبھی گرمی کا زورہے تاہم محکمہ موسمیات نے آج معتدل ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں سمندرسے چلنے والی ہوا میں کمی کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اوردن 1 بجے تک درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی 50 فیصد سے کم ہے جب کہ مغربی اورشمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں،جس کی رفتار 10 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

ہیٹ ویوو کے اثرات سے متاثرہ لوگوں کی طبی امداد کے لیے شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مناسب انتظامات تو کئے گئے ہیں لیکن نا تو سڑکوں اوربازاروں پر کسی قسم کی سہولیات مہیا کی گئیں ہیں اورنا ہی کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے ریلیف دیا جارہا ہے بلکہ کئی علاقوں میں تو غیر اعلانیہ طور پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں