حکومت مزید آف شور کمپنیاں کھولنے کیلئے منافع بخش قومی ادارے فروخت کر رہی ہے بلاول بھٹو
نوازشریف حکومت مزدور طبقے سے ذریعہ معاش چھیننے پرتلی ہوئی ہے، بلاول بھٹو
KARACHI:
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مزید آف شور کمپنیاں کھولنے کے لئے منافع بخش قومی اداروں کو ایک ہاتھ سے فروخت اور دوسرے ہاتھ سے خود ہی خرید رہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پورٹ قاسم کے احتجاج کرنے والے ڈاک مزدوروں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مزدور طبقے سے ذریعہ معاش چھیننے پرتلی ہوئی ہے جب کہ پیپلز پارٹی حقوق کی ہر جدوجہد میں مزدور طبقے کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کے جائز حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی مزدوردشمن اقدامات کوکسی صورت برداشت نہیں کرے گی، وفاقی حکومت پورٹ قاسم کے برتھس کی نجکاری فوری طور پر روکے۔
چیرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ موجود حکومت شاید مزید آف شور کمپنیاں کھولنے کے لیے منافع بخش ادارے ایک ہاتھ سے بیچ کردوسرے سے خرید رہی ہے، نواز حکومت ملک کے تمام منافع بخش ادارے اپنی پارٹی کی بزنس برانچوں کو فروخت کر رہی ہے۔