
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے انتخابات کے لئے مخصوص بیلٹ پیپرز استعمال کئے جاتے ہیں جن کی خریداری کے لئے الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ کارپوریشن اور پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو ہدایت جاری کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے 18 کروڑ بیلٹ پیپرز تیار کئے جائیں گے جس کے حوالے سے پرنٹنگ کارپوریشن اور سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو30 کروڑ روپے کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔