میانوالی سینٹرل جیل میں حساس ادارے کے ملازم کو آج پھانسی دے دی گئی

محمد حسین نے 2008 میں دوران ملازمت اپنے ساتھی حوالدار خادم حسین کو جھگڑےپر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا


ویب ڈیسک November 15, 2012
محمد حسین نے 2008 میں دوران ملازمت اپنے ساتھی حوالدار خادم حسین کو جھگڑےپر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ، فوٹو : فائل

سینٹرل جیل میں حساس ادارے کے ملازم محمد حسین کوقتل کے جرم میں آج پھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل ساہیوال کےگاوں قد لتھی کے محمد حسین نے 2008 میں دوران ملازمت اپنے ساتھی حوالدار خادم حسین کو جھگڑےپر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر اوکاڑہ کینٹ میں ان کا کورٹ مارشل کر کےسزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

محمد حسین کی سزا کے خلاف اپیل آرمی چیف نے مستردکردی تھی جس کے نتیجے میں کور کمانڈر کی طرف سے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد آج اسےپھانسی دے دی گئی ۔

محمد حسین کے لواحقین نے گذشتہ روز ان سے آخری ملاقات کی تھی اور آج انہوں نے پھانسی کے بعد سینٹرل جیل میانوالی کے باہر محمد حسین کی میت وصول کی۔

واضح رہے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت میں سینٹرل جیل میانوالی میں کسی مجرم کو دی گئی یہ پہلی پھانسی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں