بگ بیش انتظامیہ کو ایک بار پھر کرس گیل کی یاد ستانے لگی

ویسٹ انڈین بلے باز پر کوئی پابندی نہیں اور وہ جب چاہیں بگ بیش میں حصہ لے سکتے ہیں، آسٹریلین کرکٹ حکام


ویب ڈیسک April 23, 2016
اسٹار بلے باز کو خانون صحافی کو بیباک جواب دینے پر 4900 ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔ فوٹو: فائل

رواں برس کے آغاز میں آسٹریلین لیگ بگ بیش کے دوران ایک خاتون صحافی کو بیباک جواب دینے پر سخت تنقید اور پابندی کا سامنا کرنے والے جارح مزاج ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے لئے ایک بار پھر لیگ میں شمولیت کے دروازے کھل گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ویسٹ انڈین بلے باز پر کوئی پابندی عائد نہیں کی اس لئے وہ جب چاہیں بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب کرس گیل نے بگ بیش میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں کرس گیل نے بگ بیش کے دوران ایک خاتون رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمہاری آنکھوں میں پہلی بار دیکھنا مجھے اچھا لگا اور مجھے امید ہے کہ اس کے بعد ہم ایک ساتھ جام بھی پئیں گے، شرماؤ مت ''ڈانٹ بلش بے بی''۔

کرس گیل کی اس حرکت کے بعد انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور 5 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔ شدید تنقید کے باعث بگ بیش انتظامیہ نے انھیں آئندہ میچز میں شرکت سے روک دیا تھا جب کہ سپر اسٹار کرکٹر نے بھی اشارہ کیا تھا کہ یہ شاید ان کا آخری بگ بیش سیزن ہو۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں