امپائرنگ سے نالاں یونس خان پاکستان کپ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

یونس خان کی جگہ احمد شہزاد کو خیبر پختونخوا کی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک April 23, 2016
پنجاب سے میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے پر یونس خان پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا تھا۔ فوٹو: پی سی بی

پاکستان کپ کے دوران امپائر کے فیصلوں سے نالاں ہو کر خیبر پختونخوا کی ٹیم کے کپتان یونس خان ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے دوران ناقص امپائرنگ سے نالاں ہو کر خیبر پختونخوا کی ٹیم کے کپتان یونس خان ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ یونس خان کے جانے کے بعد احمد شہزاد کو خیبر پختونخوا کی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یونس خان پاکستان کپ کے دوران ناقص امپائر کے بعص فیصلوں سے سخت ناراض تھے اور گزشتہ روز پنجاب سے میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے پر ان پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں