طالبان اپنے علاقوں میں امن کے لئے کام کریں گے رچرڈ ہاگلینڈ

امن کی ضمانت ملے بغیر طالبان سے امور طے نہیں کیے جائیں گے، رچرڈ ہاگلینڈ


ویب ڈیسک November 15, 2012
امن کی ضمانت ملے بغیر طالبان سے امور طے نہیں کیے جائیں گے، رچرڈ ہاگلینڈ ۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں امریکی ڈپٹی چیف مشن رچرڈ ہاگلینڈ نے پاکستان کی طرف سے افغان طالبان کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہئے کہ یہ طالبان اپنے علاقوں میں امن کے لئے کام کریں گے۔

اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ ہاگلینڈ نے کہا کہ افغان حکومت کے مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں اور ان طالبان کو قبول کیا جائے گا جو افغان حکومت کے قانونین کی پاسداری کریں گے۔

رچرڈ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن قائم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ امن کی ضمانت ملے بغیر طالبان سے امور طے نہیں کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |