پاکستان اور بھارت کو آٓپس میں نہیں بھوک اور افلاس سے لڑنا چاہئے نتیش کمار

پاکستان اور بھارت کو آٓپس میں نہیں بھوک اور افلاس سے لڑنا چاہئے، نتیش کمار


ویب ڈیسک November 15, 2012
پاکستان اور بھارت کو آٓپس میں نہیں بھوک اور افلاس سے لڑنا چاہئے، نتیش کمار۔ فوٹو ایکسپریس

بھارتی وزیراعلی نتیش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو آٓپس میں نہیں بھوک اور افلاس سے لڑنا چاہئے۔

گورنمنٹ کالج لاہور میں استقبالیہ تقریب اور سیمینار منعقد کیا گیا، اس موقع پر بھارتی وزیراعلی نتیش کمار کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ اور وراثت سانجھی ہے اور اسی پر توجہ دیتے ہوئے آگے بڑھنا ہے، پاکستان میں جس گرمجوشی سے استقبال کیا گیا وہ سب دکھاوا نہیں ہوسکتا، انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ فیصلہ کریں گے کہ آپس میں لڑنےکےبجائے بھوک اور افلاس سے لڑیں اور ایک نئی مثال قائم کریں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی صوبے بہار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی ایسا نظام حکومت قائم کیا گیا جو شفافیت اور احتساب پر مبنی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سفارش سے پاک معاشرہ قائم کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں