ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان اور عطا اللہ کرد بھی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل
30 سال ایم کیو ایم کے ساتھ وفاداری نبھائی لیکن ایم کیو ایم قائد کے ساتھ رہ کر صرف نقصان اٹھایا، سیف یارخان
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن سیف یار خان اور اورعطااللہ کرد نے بھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں پاک سرزمین پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سیف یا ر خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں جو قید میں رہے اورمشکلیں برداشت کیں جب کہ آج پارٹی کی تشکیل کو ایک مہینہ ہوگیا ،شکر کے سوا کچھ نہیں کہوں گا، کل باغ جناح میں جلسے کے لیے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔
اس موقع پر سیف یار خان کا کہنا تھا کہ 30 سال ایم کیو ایم کے ساتھ وفاداری نبھائی لیکن ایم کیو ایم قائد کے ساتھ رہ کر صرف نقصان اٹھایا جب کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ ''را'' کے معاملے کو دیکھے۔ پریس کانفرنس کے دوران انیس قائم خانی نےبتایا کہ متحدہ کےایک ہزار سے زائد کارکنان ہماری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جن میں سیکٹر اور یونٹ انچارجز بھی شامل ہیں۔