وزیراعظم کا آئندہ ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم خیبرپختونخوا سے مہم کا آغاز کریں گے اور اس دوران چاروں صوبوں میں جائیں گے، ذرائع
وزیراعظم نوازشریف آئندہ ہفتے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے جب کہ اس دوران وہ عوامی اجتماعات سے خطاب اور ترقیاتی منصوبوں كے آغاز كابھی اعلان كریں گے۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آئندہ ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے جس کا آغاز وہ عمران خان کے سیاسی گڑھ خیبرپختونخوا سے کریں گے جہاں وہ مانسہرہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور ترقیاتی منصوبوں كے آغاز كا بھی اعلان كریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم خیبرپختونخوا میں سی پیك پراجیكٹس سمیت توانائی منصوبوں كا دورہ بھی كریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف خیبرپختونخوا كے بعد سندھ اوربلوچستان میں عوامی رابطہ مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب كریں گے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں كا دورہ كریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آخر میں پنجاب میں جلسے اورترقیاتی منصوبوں كاجائزہ لیں گے جب كہ منصوبوں كے افتتاح اورسنگ بنیاد بھی ركھیں گے۔