ن لیگ آئندہ انتخابات میں مضبوط امیدواروں کے ساتھ میدان میں اترے گی نواز شریف

مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم رکھتی ہے، نواز شریف


ویب ڈیسک November 15, 2012
مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم رکھتی ہے، نواز شریف۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ آئندہ عام انتخابات میں اچھے اور مضبوط امیدواروں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار لاہورکےعلاقے رائیونڈ میں کوٹ ادو ، مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے اور سینیٹر میاں غلام عباس قریشی ، سابق سینیٹر میجر ریٹائرڈ امجد عباس اورمیاں ارشد عباس قریشی سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم رکھتی ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں