فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے ندیم
نئی سوچ اور ٹیکنالوجی کیساتھ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں، ندیم
گزشتہ چند سال کے دوران پاکستانی فلموں نے کامیابیوں کی ایک مثال قائم کی ہے جو لوگ سمجھتے تھے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری اب کبھی دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکے گی ان کی یہ غلط فہمی بھی اب دور ہوجانی چاہیے۔
اب نئی سوچ اور نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں پاکستانی فلمیں تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہیں،سنیما انڈسٹری بھی پاکستانی فلموں کی کامیابی کے اس سفر میں شامل ہوچکی ہے، بھارتی فلموں کو بھول کر اب ہمیں صرف پاکستانی فلموں کی بہتری اور ترقی کے لیے سوچنا ہوگا۔
یہ بات پاکستان کے لیجنڈ ادکار ندیم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی انھوں نے کہا چند سالوں کے دوران بہت اچھی اور معیاری فلمیں بنی ہیں جنھوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ہماری انڈسٹری کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انھوں نے کہا حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم''ہجرت'' میں میرا کردار مختلف ہے یہ ایک عمدہ کہانی پر بنائی جانے والی فلم ہے جسے عوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے۔