سیف کرینہ کپور کو چھٹیاں گزارنے بنکاک لے گئے

کرینہ جن کی اپنی فلمی مصروفیات ہیں اور شوٹنگ کا کام نامکمل چھوڑ کر جانا نہیں چاہتی تھیں

کرینہ جن کی اپنی فلمی مصروفیات ہیں اور شوٹنگ کا کام نامکمل چھوڑ کر جانا نہیں چاہتی تھیں فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور چھٹیاں گزارنے بنکاک چلے گئے ہیں۔


بالی وڈ ذرائع کے مطابق سیف علی خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کرینہ کپور کو اب زیادہ وقت اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں یہاں تک کہ حال ہی میں انھیں ایک کمرشل کی شوٹنگ کے لیے بنکاک جانا تھا تو انھوں نے کرینہ کپور کو بھی ساتھ لے لیا۔ کرینہ جن کی اپنی فلمی مصروفیات ہیں اور شوٹنگ کا کام نامکمل چھوڑ کر جانا نہیں چاہتی تھیں لیکن شوہر کے سامنے ان کی ایک نہ چلی اور وہ بھی ان کے ساتھ چلنے پر مجبور ہوگئیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیف علی چاہتے ہیں کہ کرینہ کچھ دن کام سے دور رہیں۔
Load Next Story