شاہ رخ خان نے بچوں کو بالی وڈ سے دور رہنے کا کہہ دیا

بیٹا اور بیٹی ابھی بہت کم عمرہیں انھیں اپنی تعلیم پر دھیان دینا ہے، شاہ رخ خان


Showbiz Desk April 24, 2016
دونوں بچوں کے لیے اس فیلڈ میں بہت موقع موجود ہیں لیکن اعلیٰ تعلیم کے بغیر انھیں ہر گز اس میدان میں طبع آزمائی نہیں کرنی چاہیے، شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نےشاہ رخ کا بڑے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا کی بالی وڈ میں بڑھتی ہوئی دلچسپیاں دیکھ کر بچوں کو فلم نگری سے دور رہنے کا کہہ دیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان جودو دہائیوں سے فلمی دنیا سے نہ صرف وابستہ ہیں بلکہ بالی وڈ کے آسمان کا ایک دمکتا ستارہ ہیں لیکن وہ اپنے بچوں کو فلم نگری میں متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کنگ خان نے اپنے بڑے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا کی بالی وڈ میں بڑھتی ہوئی دلچسپیاں دیکھ کر انھیں فلم نگری سے دور رہنے کا کہہ دیا ہے۔

بالی وڈ کنگ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اور بیٹی ابھی بہت کم عمرہیں انھیں اپنی تعلیم پر دھیان دینا ہے وہ جب تک اپنی تعلیم مکمل نہیں کرلیتے اس وقت تک وہ بالی وڈ میں قدم نہ رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں کے لیے اس فیلڈ میں بہت موقع موجود ہیں لیکن اعلیٰ تعلیم کے بغیر انھیں ہر گز اس میدان میں طبع آزمائی نہیں کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے