سوئمنگ پولز آئس لینڈ میں لوگوں کے خوش اور مطمئن رہنے کی وجہ

زیادہ تر عوامی سوئمنگ پولز کھلے ہیں لیکن اس میں موجود پانی کو جیوتھرمل سسٹم کے ذریعے ہمہ وقت گرم رکھا جاتا ہے

آئس لینڈ کے مقامی باشندے ان سوئمنگ پولز کو اپنا شہری حق اور کمیونٹی سینٹر سمجھتے ہیں فوٹو: فائل

یورپی ملک آئس لینڈ ہماری زمین کے اس حصے میں واقع ہے جہاں سال کے بیشتر حصے میں موسم سرد ہوتا ہے انتہائی سخت موسم کے باوجود یہاں کے لوگ دنیا کی انتہائی خوش باش اور مطمئن قوموں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ ہیں وہاں کے آؤٹ دور سوئمنگ پولز جو کہ ان کا ایک شہری حق سمجھا جاتا ہے۔

یورپی ملک آئس لینڈ اپنے آتش فشاؤں، آبشاروں اور سیاہ مٹی والے ساحلوں کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکتھا ہے، یہاں اکثر و بیشتر برف روئی کے گالوں کی طرح برستی رہتی ہے، سال میں کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں جب یہاں رات کا دورانیہ 19 گھنٹے پر محیط ہوجاتا ہے، 3 لاکھ 23 ہزار سے کچھ زائد کی آبادی والے اس ملک میں رہنے والی قوم کو دنیا کی مطمئن ترین قوموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس اطمینان کا راز ان کی یخ بستہ سردی کو شکست دینے کی صلاحیت ہے۔


اس ملک میں 120 سے زیادہ عوامی سوئمنگ پولز ہیں جن کو جیوتھرمل سسٹم کے ذریعے ہمہ وقت گرم رکھا جاتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر آؤٹ ڈور ہیں جو سال بھر کھلے رہتے ہیں۔ آئس لینڈ کے مقامی باشندے ان سوئمنگ پولز کو اپنا شہری حق اور کمیونٹی سینٹر سمجھتے ہیں جہاں چاہے سردی ہو یا گرمی، بوڑھے بچے جوان مرد عورت سب جمع ہوتے ہیں۔ سوئمنگ پول ایسی جگہ ہے جس کے گرم پانی میں انہیں نئی زندگی اور موسم سے لڑنے کا عزم ملتا ہے۔

 
Load Next Story