سپریم کورٹ آئین میں دیئے گئے اپنے اختیارات استعمال کررہی ہے چیف جسٹس

کوئی ادارہ تنہا اچھی حکومت قائم نہیں کرسکتا، چیف جسٹس


ویب ڈیسک November 15, 2012
کوئی ادارہ تنہا اچھی حکومت قائم نہیں کرسکتا، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین میں دیئے گئے اپنے اختیارات استعمال کررہی ہے۔

سپریم کورٹ کے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے اورتمام اداروں کو آئین کے دائرہ کارمیں رہ کرہی کام کرناچاہئے، ان کا کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کا کام بہت مقدم ہے اور کوئی ادارہ تنہا اچھی حکومت قائم نہیں کرسکتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ماتحت عدلیہ کی تعداد بڑھانے کے لئے حکومت کو آگاہ کیا تھا اوروزیراعظم سیکریٹریٹ میں فنانس سیکریٹری کو اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ آج کا ایجنڈاخالصتاً انتظامی امورسے متعلق ہے۔

افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ججز کی محنت کی وجہ سے سپریم کورٹ میں کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے اور ہائیکورٹس میں جلد کیس نمٹائےجارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئندہ سال قومی جوڈیشل کانفرنس منعقد کی جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں