کراچی غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی بھتہ خوروں کی جانب سے دھمکی آمیزپیغامات

ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والی جاپانی کمپنی سمیت دیگر بڑے سرمایہ کار بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں

غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھتہ خوروں کے پیغامات موصول ہوئے اورنہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی، ڈیزائن : اویس خان

ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی بھتہ خوروں کی جانب سے بھتے کے لئے دھمکی آمیزفون موصول ہوئے ہیں۔

کراچی میں مقامی صنعتوں کی طرح غیر ملکی برآمدی صنعتیں بھی بھتہ خوروں کے نشانے پر آ چکی ہیں۔ محفوظ تصور کئے جانے والے پراسیسنگ زون کے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی بھتے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔


بھاری سرمایہ کاری کرنے والی جاپانی کمپنی سمیت دیگر بڑے سرمایہ کار بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں تاہم جاپانی کمپنی نے زون کے سکیورٹی انچارج کو بذریعہ خط بھتے کی دھمکیوں سےآگاہ کرتے ہوئے انتظامیہ اور اسٹاف کو تحفظ فراہم کرنے اور سخت سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خط میں موبائل نمبرز بھی درج کئے ہیں۔

دوسری جانب اس مہینےکے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کے لئے ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی کے منیجر کو بھتہ خورنے فون کرکے بھاری رقم کا مطالبہ کیا اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔
Load Next Story