شامی فضائیہ کی بمباری سے 27 شہری ہلاک داعش نے جنگی طیارہ تباہ کردیا

داعش جنگجوؤں نے تباہ ہونے والے طیارے کاملبہ دکھادیا


News Agencies/AFP April 24, 2016
داعش جنگجوؤں نے تباہ ہونے والے طیارے کاملبہ دکھادیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

شام میں صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی بمباری میں 27 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حلب میں بمباری کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے۔ دوما شہر میں بمباری کے دوران مزید 13 شہری مارے گئے۔ صوبہ حمص میں ہونیوالی بمباری میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک شامی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس شدت پسند گروہ کے مطابق دمشق کے مغرب میں ایک طیارے کو مار گرایا گیا اور اس کا پائلٹ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ داعش سے وابستہ خبر ایجنسی عماق کے مطابق اس پائلٹ کا نام عزام عید ہے۔

ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں جہاز کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔ شامی حکومت نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ امریکی صدر باراک اوباما اور اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے شام میں بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین کے انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نے خبردار کیا ہے کہ یورپ لوٹنے والے داعش کے جنگجوؤں کے بارے میں انٹیلی جنس کے تبادلے میں بڑے سقم موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں