بنگلا دیش میں ایک اور سیکولر پروفیسر قتل

اے ایف ایم رضا الکریم صدیق کو نامعلوم افراد نے چھرے اور چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کیا۔


AFP April 24, 2016
اے ایف ایم رضا الکریم صدیق کو نامعلوم افراد نے چھرے اور چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کیا۔ فوٹو: فائل

بنگلا دیش میں ایک اور سیکولر پروفیسر کو قتل کر دیا گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق 58 سالہ اے ایف ایم رضا الکریم صدیق راج شاہی یونیورسٹی میں انگریزی کے پروفیسر تھے۔ جب وہ یونیورسٹی سے اپنے گھر جارہے تھے تو چند نامعلوم افراد نے ان پر چھرے اور چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس بھی بنگلادیش میں 4 سیکولر نظریات رکھنے والے بلاگرزکو چاقو اور چھرے کے حملے میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں