رحیم یار خان میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق 6 زخمی

راجن پور کے قریب قومی شاہراہ تیز رفتار ٹرالر نے مزدا کو ٹکر ماری۔


ویب ڈیسک April 24, 2016
جن پور کے قریب قومی شاہراہ تیز رفتار ٹرالر نے مزدا کو ٹکر ماری۔ فوٹو: فائل

جن پور میں مزدا اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں کے علاقے علی پور سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ مزدا میں جانور لے کر فروخت کرنے جا رہے تھے کہ جن پور کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے انھیں زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے شدید زخمیوں کو شیخ زید اسپتال جب کہ معمولی زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں