میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگاشہباز شریف

میٹروٹرین کامنصوبہ عام آدمی کومعیاری ،باکفایت اورعالمی معیار کی سفری سہولت فراہم کرے گا، وزیر اعلٰی پنجاب


April 24, 2016
اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کے دوران شہریوں کی مشکلات کا علم ہے، شہباز شریف فوٹو؛ فائل

وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لاہور میں پروٹوکول کے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے میٹرو ٹرین منصوبے کے روٹ کا دورہ کیا اور شہریوں اور دکانداروں سے منصوبے سے متعلق گفتگو کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہیں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کے دوران شہریوں کی مشکلات کا علم ہے لیکن جلد ہی یہ تکلیف مستقل راحت میں بدل جائے گی، منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا ، میٹروٹرین کامنصوبہ عام آدمی کومعیاری ،باکفایت اورعالمی معیار کی تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کرے گا- طلبا، مزدور ،ملازمت پیشہ خواتین ،کسان ،ڈاکٹرز،نرسز اور عام شہری وقت پر منزل پر پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔