پنجاب میں پرائمری کے بعد ہائی اور مڈل اسکول بھی نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے 7ہزار سے زائد مڈل اور ہائی اسکولوں کو نجی اداروں کی ملکیت میں دے دیا جائے گا


ویب ڈیسک April 24, 2016
اسکولوں کی اراضی اور عمارت بھی نجی شعبہ کی ملکیت میں جائے گی۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 5 ہزار پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے بعد ہائی اور مڈل اسکول بھی نجی شعبے کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے مڈل اور ہائی سکول نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے 7ہزار مڈل اور ہائی اسکول نجی شعبے کے حوالے کئے جائیں گے، ان اسکولوں کی اراضی اور عمارت بھی نجی شعبہ کی ملکیت میں جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے تحت مڈل اور ہائی اسکولوں کی نجکاری موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شروع کی جائے گی، پہلے مرحلہ میں ایسے مڈل اور ہائی سکول نجی شعبہ کے سپرد کئے جارہے ہیں جن میں طلبہ طالبات کی تعداد کم یا مڈل اور میٹرک کے طلبا کی کامیابی کا تناسب 30فیصد سے کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |