سعودی عرب میں پانی اور بجلی پر سبسڈی کم کرنے پر وزیر برطرف 

وزیر کو پانی ، بجلی اور دیگر سہولیات میں سبسڈی کی کمی کے بعد سامنے آنے والےعوامی ردعمل پر برطرف کیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 24, 2016
عبداللہ الحسین کی جگہ وزیر زراعت عبدالرحمان الفدلی کو عبوری وزیر پانی و بجلی تعینات کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پانی اور بجلی سمیت دیگر سہولیات میں سبسڈی کم کرنے پر وزیر برائے پانی و بجلی عبداللہ الحصین کو برطرف کردیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے فرمان کے ذریعے پانی اور بجلی کے وزیر عبداللہ الحصین کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد وزیر زراعت عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفضلی کو قائم مقام وزیر پانی وبجلی مقرر کیا ہے۔ وزیر پانی و بجلی کی برطرفی پانی ، بجلی اور دیگر سہولیات میں سبسڈی کی کمی اور ٹیکس میں اضافے کے بعد سامنے آنے والے عوامی ردعمل سامنے پر عمل میں لائی گئی ہے۔

عبدالمحسن الفضلی نے اپنے ایک بیان میں وزارت زراعت کے ساتھ پانی وبجلی کی وزارت کا اضافی چارج سونپے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعتماد اور بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں برطرف ہونے والے وزیر برائے پانی و بجلی نے عوام سے پانی کے بڑھتے ہوئے بلوں کی شکایات کے پیش نظر کنویں کھودنے کے لئے حکومت سے پرمٹ لینے کا حکم دیا تھا جب کہ رواں ماہ عبداللہ الحسین جب شوریٰ کونسل کو بڑھتے ہوئے بلوں سے متعلق مطمئن نہ کر سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں