محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا یوم عاشور 25 نومبر بروز اتوار کو ہوگا

یوم عاشور 25 نومبر بروز اتوار کو ہوگا۔


ویب ڈیسک November 15, 2012
محرم الحرام کے چاند کی رویت کے ساتھ نئے ہجری سال کا بھی آغاز ہوگیا۔ فوٹو : فائل

ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا۔ یکم محرم کل بروز جمعتہ المبارک اور یوم عاشور 25 نومبربروزاتوار کو ہوگا ۔

یکم محرم الحرام 1434 کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چئیرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں مختلف شہروں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اور چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں واضح طور پر محرم کا چاند دیکھا۔

مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرام کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا بھی مانگی۔ محرم الحرام کے چاند کی رویت کے ساتھ ہی نئے ہجری سال کا آغاز ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے ملک بھر میں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔ کراچی حیدرآباد اور خیرپور میں 11 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی دی گئی ہے جبکہ ملک کے کئی شہروں میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں