تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
عمران خان کے احکامات کے باوجود لاہور سے 2 الگ قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چئیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کی کال دی تو پارٹی کے اندررونی اختلافات بھی کھل کر سامنے آ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے منع کرنے کے باوجود لاہور سے کارکن 2 قافلوں کی صورت میں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے۔ جہانگیر ترین اور چوہدری سرور کی ریلی قذافی اسٹیڈیم لاہور سے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی قیادت متحد ہے اور کرپشن کے خاتمے تک کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
تحریک انصاف کا دوسرا قافلہ ناصر باغ سے روانہ ہوا جس کی قیادت شفقت محمود نے کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کارکن میرے ساتھ ہیں اسی لیے وہ ان کے ساتھ روانہ ہوئے۔
مرکزی قیادت میں اختلافات پر کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس سے حکومت کے خلاف چلنے والی تحریک متاثر ہو سکتی ہے لہذا تمام رہنماؤں کو ایک پیج پر اکٹھے ہو کر عمران خان کا ساتھ دینا چاہیئے۔