سوات سے سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں تحریک انصاف کا ڈسٹرکٹ کونسلر گرفتار
گزشتہ روز بونیر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا تھا جن کےقبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد ہوئی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار سورن کے قتل کے الزام میں سوات سے تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر بلدیو کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سردار سورن سنگھ کو بونیر کے علاقے پیر بابا میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز بونیر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد ہوئی تھی۔