کشمیرکا مسئلہ بندوق سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا عمران خان
ملک میں ظلم اور زیادتی کا نظام رائج ہے جس سے امیر امیر تر اور غریب غریب ترین ہوتا جارہاہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نےکہا کہ کشمیر کا مسئلہ بندوق سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا۔
میر پور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا جب ہم اقتدارمیں آئیں گے تو سب سے پہلے کشمیر کا مسئلہ حل کرائیں گے۔
عمران خان نے ان افراد کی کوششوں کو سراہا جو کشمیر سے باہر رہ کر بھی کشمیر کی آزادی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل سے صرف کشمیر یا پاکستان ہی نہیں پورے برصغیر میں خوشحالی آئے گی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں ظلم اور زیادتی کا نظام رائج ہے جس سے امیر امیر تر اور غریب غریب ترین ہوتا جارہاہے، یہاں بڑے چوروں اور کرپٹ سیاست دانوں کو این آر او کے ذریعے چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ غریب لوگوں کو جیل بھیجا جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت اقتدار میں آکر پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ سے نکالے گی کیونکہ ملک میں امن قائم کرنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔