سینیٹ اجلاس کراچی کی صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے رحمان ملک کی طبیعت خراب ہوگئی

رحمن ملک نے گزشتہ روز پمز اسپتال میں طبی معائنہ کرایاتھا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

رحمن ملک کی خراب صحت کے باعث سینیٹ کا اجلاس جمعے تک کے لئے ملتوی۔ فوٹو: اے ایف پی

سینیٹ میں کراچی کی صورتحال پربریفنگ کے دوران رحمان ملک کی طبیعت بگڑ گئی


چئیرمین نئیر بخاری کی سربراہی میں سینیٹ کے اجلاس میں کراچی کی خراب صورت حال پر بحث کے آخری روز رحمان ملک کو بریفنگ دینی تھی۔ وزیرداخلہ نے جیسے ہی کراچی کی صورتحال پرایوان کو بریفنگ دینا شروع کی تو ان کی طبیعت ہی خراب ہوگئی ۔ جس پر قائد ایوان جہانگیر بدر کی درخواست پر چئیرمین نے اجلاس کل تک لئے ملتوی کرتے ہوئے بحث بھی کل تک لئے موخر کردی۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ رحمان ملک کی طبیعت کچھ دنوں سے ناسازتھی۔ گزشتہ روز انہوں نے پمز اسپتال میں اپنا طبی معائنہ بھی کرایا، اس دوران ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ۔

Recommended Stories

Load Next Story