پی سی بی نے آفریدی اجمل اور اکمل کو آسٹریلیا بگ بیش کھیلنے سے روک دیا

شاہد آفریدی پہلے ہی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے۔


AFP November 15, 2012
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو بگ بیش میں حصہ لینے سے اس لئے روکا کہ سیلیکٹرز پاک بھارت سیریز سے قبل ڈومیسٹک میچز میں ان کی فٹنس چیک کر سکیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر اکمل کو آسٹریلیا بگ بیش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جانے سے روک دیا ہے۔

تینوں کھلاڑیوں نے آئندہ ماہ ہونے والے بگ بیش ٹورنامنٹ کے لئے معاہدہ بھی کر لیا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں پاک بھارت سیریز سے پہلے ہونے والی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

شاہد آفریدی کو بگ بیش میں سڈنی تھنڈر جبکہ سعید اجمل کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور عمر اکمل کو سڈنی سکسرز کے ساتھ کھیلنا تھا ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 25 دسمبر 2012 سے 6 جنوری 2013 تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو بگ بیش میں حصہ لینے سے اس لئے روکا کہ سیلیکٹرز پاک بھارت سیریز سے قبل ڈومیسٹک میچز میں ان کی فٹنس چیک کر سکیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی پہلے ہی آسٹریلین بگ بیش میں کئے گئے معاہدے کو چھوڑ کر ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |