اسپین کا فٹبال کلب ریال میڈرد پاکستان میں ٹریننگ اسکول کھولے گا

ان اسکولز میں 400 لڑکے اور لڑکیوں کو فٹبال کے گر سکھائے جائیں گے۔


ویب ڈیسک November 15, 2012
ان اسکولز میں 6 سے 17 برس تک کے بچوں کو بہترین فٹبالر بننے کی تربیت دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

اسپین کے مشہور فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے پاکستان میں فٹبال ٹریننگ اسکول کھولنے کی حامی بھرلی ہے۔


ذرائع کے مطابق کراچی کی مقامی این جی او کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے ریال میڈرڈ نے شہر میں 2 فٹبال اسکولز کھولنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ ان اسکولز میں 400 لڑکے اور لڑکیوں کو فٹبال کے گر سکھائے جائیں گے۔


میڈرڈ شہر میں سائن کیے گئے معاہدے کے مطابق ان اسکولز میں 6 سے 17 برس تک کے بچوں کو بہترین فٹبالر بننے کی تربیت دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں