رمضان کی آمدحصص کی تجارت سست پڑنے لگی

48 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں،سرمایہ کاروں کومزید2 ارب38 کروڑکا نقصان


ایکسپریس July 21, 2012
48 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں،سرمایہ کاروں کومزید2 ارب38 کروڑکا نقصان, فائل فوٹو

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم رکھنے کے باوجود کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو اتارچڑھائو کے بعدمندی کا تسلسل قائم رہا، رمضان المبارک کی آمدپر محدود تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے کاروباری حجم ایک ہفتے کے بعد دوبارہ 10 کروڑ شیئرز سے نیچے آگیا، مندی کی وجہ سے48 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید2 ارب38 کروڑ19 لاکھ51 ہزار828 روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ اینگروکارپوریشن کی جانب سے حاصل کردہ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی اطلاعات پرفرٹیلائزر سیکٹر کے علاوہ بینکنگ، انرجی اور سیمنٹ سیکٹر میں فروخت کے دبائونے مارکیٹ کو مندی سے دوچار کیا جبکہ این آر او کیس کی سماعت کے حوالے سے تحفظات اور ماہ صیام کے دوران کیپٹل مارکیٹ کی سرگرمیاں کم ہونے کے امکانات کے پیش نظربھی بعض سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے محدود پیمانے پر سرمایہ کاری کی اور بیشتر سرمایہ کاروں نے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی،

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر65.60 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی14600 کی حد بحال ہوگئی تھی کیونکہ غیرملکیوں، بینکوں و مالیاتی اداروں، این بی ایف سیز اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر21 لاکھ53 ہزار798 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی لیکن مقامی کمپنیوں کی جانب سے4 لاکھ72 ہزار827 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے 11 لاکھ40 ہزار675 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے5 لاکھ40 ہزار297 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کے اثرات کو زائل کردیا،

کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس3.72 پوائنٹس کی کمی سے 14564.49 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس4.26 پوائنٹس کی کمی سے 12623.90 اور کے ایم آئی30 انڈیکس37.43 پوائنٹس کی کمی سے 25019.71 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت41.74 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر9 کروڑ61 لاکھ21 ہزار303 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار384 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 93 کے بھائو میں اضافہ، 184 کے داموں میں کمی اور107 کی قیمتوں میں استحکام رہا،

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور پاکستان کے بھائو50 روپے بڑھ کر7350 روپے اور وائتھ پاکستان کے بھائو20.70 روپے بڑھ کر921.83 روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ کے بھائو 109.66 روپے کم ہوکر3365.34 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھائو27.99 روپے کم ہوکر4091.15 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں