پی سی بی کے چیرمین ذکا اشرف بال ٹھاکرے کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی جلد صحت یابی کے لئے پیغام بھیجا ہے۔
ذکا اشرف نے کہا کہ وہ بال ٹھاکرے کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب اور رسولﷺ کی تعلیمات ہمیں بیمارکی عیادت اور اچھی زندگی کی دعا کرنا سکھاتی ہیں اور اسی پر عمل کرتے ہوئے بال ٹھاکرے کو گلدستہ اور جلد صحتیابی کا پیغام بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ بال ٹھاکرے نے دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت سیریز کی مزاحمت کرتے ہوئے اپنی حکومت کو خبردارکیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی بحالی تب تک نہ کی جائے جب تک پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو سزا نہیں دے دیتا۔
ذکا اشرف نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بال ٹھاکرے جلد صحت یاب ہوں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی کرکٹ سیریز کی حمایت کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔