وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں نے عمران خان کو ذہنی مریض بنادیا ہے پرویز رشید

شریف خاندان اور(ن)لیگ ہمیشہ احتساب سےسرخرو ہوکرنکلی لیکن بلاامتیاز احتساب کےاعلان سےعمران خان کےپاؤں سےزمین نکل گئی ہے


ویب ڈیسک April 24, 2016
عمران خان ملکی ترقی کے بجائےانتشار پھیلاناچاہتے ہیں،پرویزرشید - فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی نے عمران خان کی سیاسی دکانداری ختم کردی اور انہیں ذہنی مریض بنادیا ہے جب کہ وہ ملکی ترقی کے بجائےانتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خطاب پر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اورمسلم لیگ (ن) ہمیشہ احتساب سے سرخرو ہوکرنکلی لیکن بلاامتیاز احتساب کےاعلان سےعمران خان کے پاؤں سے زمین نکل گئی ہے، عمران خان اپنااورساتھیوں کا کالا دھن چھپا نہیں سکیں گے کیوں کہ اب ملک میں سب کا بلا تفریق احتساب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی نے عمران خان کی سیاسی دکانداری ختم کردی جب کہ وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں نے عمران خان کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔

پرویزرشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کےدشمن عمران خان جمہوریت کی بات نہ کریں کیوں کہ وزیراعظم کےسچ کے سامنے عمران کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا جب کہ عوام کی نظروں میں عمران خان کی حیثیت سیاسی بھکاری جیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوشوکت خانم کے پیچھےچھپنے نہیں دیں گے، وہ ملکی ترقی کے بجائےانتشار پھیلاناچاہتے ہیں اور انہیں دہشت گردوں کی کمرٹوٹنےکا بھی بہت رنج ہے اور وہ وزیراعظم نہ بننے کا انتقام قوم سے لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں