غیرقانونی بھرتیوں کیلیے دبائو ڈائریکٹر اسکولز رخصت پرچلے گئے

ٹیچرزکی اسامیوں پر تحریری ٹیسٹ میں شریک نہ ہونیوالے افرادکی بھرتی کیلیے دبائوتھا


ایکسپریس July 21, 2012
ٹیچرزکی اسامیوں پر تحریری ٹیسٹ میں شریک نہ ہونیوالے افرادکی بھرتی کیلیے دبائوتھا, فوٹو فائل

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی کے سرکاری اسکولوں میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کے لیے دبائوڈالے جانے کے سبب ڈائریکٹراسکولز کراچی دوماہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں اورصوبائی محکمہ تعلیم نے ان کی چھٹی کی درخواست منظور بھی کرلی ہے جبکہ ان کی جگہ ڈائریکٹرلٹریسی ساجن ملاح کوڈائریکٹراسکولز کاعارضی چارج دیے جانے کاامکان ہے

''ایکسپریس''کوصوبائی محکمہ تعلیم کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ڈائریکٹراسکولز کراچی نیازلغاری پرشہرکے سرکاری اسکولوں میں سندھی لینگویج ٹیچراورعربی لینگویج ٹیچراورینٹل ٹیچرزکی اسامیوں پر سیاسی بنیادوں پربھرتیوں کوحتمی شکل دیے جانے کے لیے دبائوبڑھتا جارہا تھا اور مذکورہ اسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے بجائے سیاسی بنیادپربھیجی گئی فہرستوں میں شامل ناموں کے حامل امیدواروں کوآفرلیٹردیے جانے کی ہدایت دی گئی تھی

تاہم ذرائع کاکہناہے کہ ڈائریکٹراسکولز کراچی نیاز لغاری میرٹ کے برخلاف بھرتیاں کرنے کے لیے راضی نہیں ہیں اورکراچی کے سرکاری کالجوں میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کرنے والے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کالجز کے خلاف تحقیقات کامعاملہ سامنے آنے کے بعدڈائریکٹراسکولز کراچی بھی اسکولوں میں بھرتیاں کرنے سے گریزاں ہیں ،

یاد رہے کہ ڈائریکٹوریٹ اسکولز کراچی کی جانب سے سندھی لینگویج ٹیچرزاورعربی لینگویج ٹیچرزکی بھرتیوں کے لیے منعقدہ تحریری ٹیسٹ کے نتائج تاحال جاری ہی نہیں کیے گئے ہیں اورٹیسٹ کے نتائج کے اجراکے بغیر انٹرویوکامرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا جبکہ انٹرویومیں بڑی تعداد میں ایسے افراد کوبھی شامل کیا گیا ہے جوتحریری ٹیسٹ میں شریک ہی نہیں ہوئے تھے انٹرویوکامرحلہ مکمل ہونے کے بعداب سیاسی بنیادوں پران افراد کوآفرلیٹردیے جانے کی تیاری کی جارہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں