ضمیرفروشوں کے جلسے کومستردکرنے پرحق پرست عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیںندیم نصرت

عوام نے اپنے مثالی اتحادسے پھرثابت کردیاہے کہ ان کااتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے، ندیم نصرت


ویب ڈیسک April 25, 2016
عوام نے اپنے مثالی اتحادسے پھرثابت کردیاہے کہ ان کااتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے، ندیم نصرت۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت کا کہنا ہےکہ ضمیرفروشوں کے جلسے کومسترد کرنے پر سندھ خصوصاً کراچی کے حق پرست عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے لندن سے جاری بیان میں کہا کہ عوام نے تمام تر دباؤ کومستردکرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں آنے والے ضمیرفروشوں کی پارٹی اور ان کے جلسے کومستردکردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے مثالی اتحادسے پھرثابت کردیاہے کہ ان کااتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے اور ریاستی جبر کا کوئی حربہ عوام کو ایم کیو ایم کے قائد اور تحریک سے دورنہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں