کراچی اورکوئٹہ میں کل موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی رحمان ملک

کراچی اور کوئٹہ میں کل ضرورت پڑنے پر موبائل سروس بھی معطل کی جاسکتی ہے۔


ویب ڈیسک November 15, 2012
وفاقی وزیر داخلہ نے شہر میں دہشت گرد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ۔ فوٹو: ایکسپریس

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر کل کراچی اور کوئٹہ میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی ۔

رحمان ملک نے وزات داخلہ کی عمارت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو کراچی اور کوئٹہ میں دہشتگرد موٹر سائیکل کے ذریعے کارروائی کرسکتے ہیں جس کے باعث دونوں شہروں میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی اور ضرورت پڑنے پر موبائل سروس بھی معطل کی جاسکتی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ کراچی میں دہشت گرد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں کاغذات کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے پر بھی پابندی ہوگی ۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے گزشتہ روز سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا تھا کہ آئندہ 3 دنوں کے دوران کراچی میں دہشتگرد بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں