نوازشر یف کے پاس استعفے کے سوا کوئی آپشن نہیں طاہرالقادری

حکمراں اقتدارسے الگ نہ ہوئے توعوام انکی اینٹ سے اینٹ بجادیںگے، طاہر القادری


INP April 25, 2016
قوم نااہل حکمرانوں کومزیدبرداشت کر نے کیلیے تیارنہیں،سرابراہ عوامی تحریک فوٹو: فائل

PESHAWAR: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے پاس استعفے کے سواکوئی آپشن نہیں۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمران خود اقتدار سے الگ نہ ہوئے تو عوام ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، (ن) لیگ خود جمہو ریت کی دشمن بن چکی ہے اور حکمران کر پشن اور لوٹ مار چھوڑنے کیلیے کسی صورت تیا رنہیں۔

سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ قوم ایسے نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو مزید برداشت کر نے کے لیے تیار نہیں ہے اور پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں