سورن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت مسلم لیگ ن کے نائب تحصیل ناظم گرفتار
ملزم عالم خان کو شانگلا سے گرفتارکیا گیا جو پورن کے نائب ناظم بھی ہیں، پولیس
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ پولیس نے مزید ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے شانگلا کے علاقے پورن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر سورن سنگھ کے قتل کے شبہ میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا جس کا تعلق حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عالم خان کو شانگلا سے گرفتار کیا گیا جس کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ شانگلا کے علاقے پورن کے نائب ناظم بھی ہیں۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرسردار سورن سنگھ کو ان کے آبائی گاؤں باچہ کلی پیر بابا میں گھر کے دروازے سے چند گز کے فاصلے پر قتل کیا گیا جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان کے قتل کی ذمے داری قبول کی تاہم پولیس نے قتل کے 24 گھنٹے کے اندر بونیر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا اور پولیس نے قتل کے الزام میں سوات سے تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر بلدیو کمار کو بھی گرفتار کیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔