کراچی میں ماتحت عدالتوں میں ججوں کے رویے کے خلاف وکلا کا احتجاج

وکلا کی عدم حاضری کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت التوا کا شکار ہوگئی


ویب ڈیسک April 25, 2016
وکلا نے احتجاج کے دوران سٹی کورٹ کے مرکزی دروازے پر تالے لگا دیئے تھے، فوٹو: فائل

ماتحت عدالتوں کے ججوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا برادری نے علامتی ہڑتال کی جس کی وجہ سے سیکڑوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔

کراچی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں تعینات ججوں کے ناروا سلوک کے خلاف 2 گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی گئی ،جس کے تحت وکلا صبح 9 بجے سے 11 بجے تک سٹی کورٹ، انسداد دہشت گردی عدالتوں اور احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، وکلا کی عدم حاضری کے باعث سیکڑوں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے جب کہ سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب وکلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے علامتی ہڑتال کا اقدام انتہائی مجبوری میں اٹھایا اور اگر ماتحت عدلیہ میں تعینات ججوں اور عملے کا رویہ درست نہ ہوا تو احتجاج کے سلسلے کو مزید بڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں