وائبر پر چیٹ چھپائیں

اب وائبر پر آپ اپنے دوستوں سے کی ہوئی چیٹنگ کو با آسانی چھپاسکتے ہیں۔

اب وائبر پر آپ اپنے دوستوں سے کی ہوئی چیٹنگ کو با آسانی چھپاسکتے ہیں۔ فوٹو؛فائل

چیٹنگ ایپلی کیشنز کی بات کی جائے تو ہمارے ذہن میں سب سے پہلے واٹس ایپ کا نام آتا ہے۔ وٹس ایپ کی مقبولیت واقعی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن دیگر میسجنگ ایپلی کیشنز جیسے کہ لائن اور وائبر وغیرہ بھی ہار ماننے کو تیار نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان میں بھی نت نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں تاکہ صارفین ان کی طرف متوجہ ہوسکیں۔ حال ہی میں واٹس ایپ نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی پیش کی تھی تاکہ صارفین محفوظ طریقے سے پیغامات بھیج سکیں۔

اب کی بار وائبر نے اسمارٹ فونز پر چیٹ کو چھپانے کا نیا فیچر پیش کیا ہے۔ "ہڈن چیٹ" کے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی چیٹ کو چھپا سکیں گے۔ اس طرح وہ چیٹ لسٹ میں سے غائب ہو جائے گی۔ کسی چیٹ کو چھپانے کے لیے اس پر ٹچ کر کے رکھیں تو ایک مینو کھل جائے گا جس میں ''ہائیڈ چیٹ'' کا آپشن موجود ہو گا۔




پہلی دفعہ جب آپ کسی چیٹ کو ہائیڈ کریں گے یعنی چھپانا چاہیں گے تو ایک چار ہندسے کا کوڈ منتخب کرنا ہوگا۔ اسی کوڈ سے پھر یہ چھپی ہوئی چیٹ سامنے آئے گی۔ جیسے ہی آپ کوڈ منتخب کر لیں گے وہ چیٹ غائب ہو جائے گی۔ اس چیٹ کو واپس لانے کے لیے چیٹ کے حصے میں سرچ کے آئی کن پر کلک کریں اور اپنا کوڈ ٹائپ کر کے تلاش کریں تمام چھپی ہوئی چیٹس سامنے آجائیں گی۔

اگر آپ کسی چیٹ کو واپس عام حالت میں لانا چاہیں تو اس پر موجود سیٹنگز کے بٹن پر کلک کرتے ہوئے سب سے آخر میں دیکھیں تو"ان ہائیڈ چیٹ" کا آپشن موجود ہو گا۔
Load Next Story