پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو اردن کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اردن پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر اردن پہنچے جہاں انہیں خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششوں پر ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر اردن پہنچے جہاں اردن کی فوج کے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور شاہی فضائیہ کے چیف نے ان کا استقبال کیا جب کہ پاک فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن میں عسکری وسیاسی قیادت سمیت شہزادہ حسن بن طلال سے ملاقاتیں کیں جب کہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مشل الزبین سے علیحدہ ملاقات کی اس دوران علاقائی، سیکیورٹی، باہمی دلچسی کے امورسمیت دفاعی تعاون اور فوجی تربیت کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ایک تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قیادت اور خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششوں پر اردن کے اعلیٰ ترین اعزاز سے بھی نوازا گیا۔