رائس انڈسٹری نے ٹی ڈی اے پی سربراہ کیلیے رحیم جانوکانام پیش کردیا

رحیم جانو کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں رائس انڈسٹری منظم شکل اختیار کرگئی


ایکسپریس July 21, 2012
رحیم جانو کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں رائس انڈسٹری منظم شکل اختیار کرگئی۔ فائل فوٹو

رائس انڈسٹری نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کیلیے رحیم جانو کا نام پیش کردیا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر رکن، میٹکو رائس کے ایم ڈی اور چیئرمین جاوید غوری نے بتایا کہ رائس انڈسٹری نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا نیا چیف ایگزیکٹو رائس انڈسٹری سے مقرر کیا جائے جس کیلیے چاول کی انڈسٹری کو عروج تک پہنچانے والے رحیم جانو کا نام پیش کیا گیا ہے۔

رائس انڈسٹری رحیم جانو کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے، رحیم جانو کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں رائس انڈسٹری منظم شکل اختیار کرگئی اور ٹیکسٹائل کے بعد دوسری بڑی ایکسپورٹ انڈسٹری کا درجہ رکھتی ہے، رحیم جانو نے رائس انڈسٹری کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے نئی منڈیوں کی تلاش، چاول کی نئی ورائٹیز اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

ملک میں چاول کی کی ایکسپورٹ انڈسٹری کا حجم 300ملین ڈالر تھا جو رحیم جانو کی قیادت میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین کی محنت سے 2ارب ڈالر کی سطح عبور کرگیا، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے رحیم جانو اپنی صلاحیتوں کو رائس انڈسٹری کے علاوہ دیگر صنعتوں کیلیے بھی بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی ایکسپورٹ میں غیرمعمولی اضافہ کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں