
لاہور میں چھوٹوگینگ سےمقابلے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کو امدادی چیک دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا مخالفین خوفزدہ ہیں کہ بجلی کے منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی دھرناسیاست دفن ہوجائےگی جب کہ وزیراعظم پرایک پائی کی کرپشن کابھی الزام نہیں لہٰذا پانامہ لیکس پرشورمچانے والوں کااحتساب سب سے پہلے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح 2014 میں دھرنوں کادھڑن تختہ ہواتھا اسی طرح 2016 میں بھی یہ منہ کی کھائیں گے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین قرضےمعاف کرا کر قومی وسائل ہڑپ کررہے ہیں لیکن ان کاایسا احتساب ہوگاکہ دنیا دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پانامہ لیکس انکوائری کمیشن بنانےکاخط لکھ دیاہے لہٰذا اب فیصلے کا انتظار کیا جائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔