عمران خان اور جہانگیر ترین قرضےمعاف کراکرقومی وسائل ہڑپ کررہے ہیں شہباز شریف

عمران خان کا ایسا احتساب ہوگا کہ دنیا دیکھے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

عمران خان کا ایسا احتساب ہوگا کہ دنیا دیکھے گی، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین قرضےمعاف کرا کر قومی وسائل ہڑپ کررہے ہیں لیکن ان کاایسا احتساب ہوگا کہ دنیا دیکھے گی۔

لاہور میں چھوٹوگینگ سےمقابلے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کو امدادی چیک دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا مخالفین خوفزدہ ہیں کہ بجلی کے منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی دھرناسیاست دفن ہوجائےگی جب کہ وزیراعظم پرایک پائی کی کرپشن کابھی الزام نہیں لہٰذا پانامہ لیکس پرشورمچانے والوں کااحتساب سب سے پہلے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح 2014 میں دھرنوں کادھڑن تختہ ہواتھا اسی طرح 2016 میں بھی یہ منہ کی کھائیں گے۔


شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین قرضےمعاف کرا کر قومی وسائل ہڑپ کررہے ہیں لیکن ان کاایسا احتساب ہوگاکہ دنیا دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پانامہ لیکس انکوائری کمیشن بنانےکاخط لکھ دیاہے لہٰذا اب فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

Load Next Story