پاکستان اسٹیلملازمین کو تنخواہوں کے واجبات رمضان سے قبل ادا کر دیے جائیں گے
ملازمین کو جون تک کی تنخواہوں کی ادائیگی 2 مراحل میں کی جائیگی، ذرائع
وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو جون تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری نجکاری کمیشن (پی سی)کو ارسال کردی ہے۔
پاکستان اسٹیل کے ذرائع کے مطابق ملازمین کو جون تک کی تنخواہوں کی ادائیگی 2 مراحل میں کی جائیگی، پہلے مرحلے میں دسمبر سے مارچ تک کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی جس کے بعد اپریل سے ماہانہ بنیادوں پر تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کی صورتحال بہتر بنانے اور گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ کے لیے اضافی رقوم مختص کرنے کے لیے بھی نج کاری کمیشن کے ذریعے وزارت خزانہ سے رجوع کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل کے سی ای او کا اضافی چارج سنبھالنے والے وفاقی سیکریٹری صنعت وپیداوار خضرحیات گوندل کے زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے سینئر ڈائریکٹر واصف محمود اور وزارت صنعت و پیداوار کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی رمضان سے قبل کردی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی تیارمصنوعات کی فروخت پرنجکاری کمیشن کی جانب سے عائد کردہ غیراعلانیہ پابندی کے خاتمے کی تجویزدی جائے گی ساتھ ہی ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈاورگریجویٹی کی ادائیگی کے لیے5ارب روپے کافنڈمختص کرنے کی تجویزدی جائے گی جس سے ریٹائراورفوت شدہ ملازمین کوترجیح بنیادوں پرادائیگی عمل میں لائی جائے گی۔
سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے منگل کوہونے والے اجلاس میں بھی پاکستان اسٹیل کے ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی ، گریجویٹی، پراویڈنٹ، اراضی کی مارکیٹ پرائس مقرراور ملازمین کی تعداد کے حوالے سے صورتحال پرغورکیاجائے گا۔
اسلام آباد سے خصوصی نیوز رپورٹر کے مطابق وفاقی وزارت صنعت وپیداوار نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے نجکاری کمیشن کو سمری بھیجنے کی سفارش کر دی تاکہ رمضان المبارک اور عید کی تعطیلات سے قبل پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو دسمبر 2015 سے لے کر جون 2016 تک کی تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔دریں اثنا بورڈآف ڈائریکٹرز کا اجلاس 27 اپریل کو منعقد ہوگا۔ وفاقی سیکریٹری صنعت وپیداوار خضر حیات گوندل کا کہنا ہے کہ ہم اسٹیل ملز کے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔