فیصل آباد میں قتل کے 2 مجرموں کو تختہ دارپرلٹکا دیا

مجرمان طاہر اور عمران نے 2005 میں جڑاں والا میں 4 افراد کو قتل کیا تھا


ویب ڈیسک April 26, 2016
ملک میں 2014 سے اے پی ایس پر حملوں کے بعد سے قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے:فوٹو:فائل

سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں آج علی الصبح قتل کے 2 مجرمان طاہر اور عمران کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔ طاہراورعمران نے 2005 میں جڑانوالا میں 4 افراد کو قتل کیا تھا۔

واضح ر ہے کہ ملک میں 2014 سے اے پی ایس پر حملوں کے بعد سے قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اب تک 400 سے زائد ملزمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں