وزیراعظم نے پانامالیکس کے معاملے پرکابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم کابینہ سے پاناما لیکس کی تحقیقات اور انکوائری کمیشن پر مشاورت کریں گے۔


ویب ڈیسک April 26, 2016
وزیراعظم کابینہ سے پاناما لیکس کی تحقیقات اور انکوائری کمیشن پر مشاورت کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر مشاورت کے لئے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پر مخالفت سامنے آنے پر وزیراعظم نے آج کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کے دوران بجٹ حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے انکوائری کمیشن کے ٹرمزآف ریفرنس مسترد کرتے ہوئے اس پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |